راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم ہو گیا،پندرہ سے بیس منٹ کی لڑائی میں لاتوں مکوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،لڑائی جھگڑے کے دوران وکلاء کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، موقع پر موجود سائلین نے بتایا کہ پولیس قریب موجود ہونے کے باوجود کاروائی نہیں کی، جھگڑا مقدمہ کی پیروی کیلئے آئے دو فریقین کے درمیان پیش آیاپولیس نے کچہری میں جھگڑا کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار تمام 10 افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا۔















