اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی آئی اے کو جرمانےاور ڈیمریجز کی مد میں ادائیگیوں کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ،ہدایات کے باوجود دو سال کے بعد بھی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری نہ ہوسکی، انتظامیہ نے جرمانے اور ڈیمریج کی مدمیں 494.68 ملین روپے کی رقم ادا کی، دستاویز میں کہا گیا ہے انتظامیہ نے ایک کمپنی سے انجن لیا،جس میں60 دنوں سے زیادہ انوائس کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی، تا خیر پرکمپنی کو 43 ہزار 560 ڈالر کے ڈیمریج چارجز ادا کئے گئے۔