لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے، مہنگائی اتنی ہےکہ غریب آدمی کا50ہزارمیں بھی گزارہ نہیں ہوتا۔ ہم نےتنخواہوں میں ایک سے16 گریڈ تک 35 فیصد اضافہ کیا، 16 سے 22 گریڈ تک ہم نے 30 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا، کورونا کے وقت دنیامیں گیس کی قیمتیں زمین بوس ہوگئی، اس وقت کےوزیراعظم نےعوام کواس کاکوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج میں نےشانداراسپورٹس کمپلیکس کاافتتاح کیا،2018کےالیکشن میں دھاندلی سےایک فسطائی حکومت آئی، ترقی کےسارےمنصوبےٹھپ ہوکررہ گئے،پی ٹی آئی کے4سالہ دورمیں ترقی کو ختم کیاگیا، چین کے لگائے گئے تمام منصوبوں کو ختم کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کےبیٹےاوربیٹیوں کودی جانےوالی سہولیات کابھی خاتمہ کیاگیا، 14اسپورٹس کمپلیکس میں سےآج پہلےکاافتتاح کیا ہے،سپورٹس کمپلیکس میں سبزہ زارکےرہائشیوں کےلیےکوئی فیس نہیں،میں نےبجٹ کےلیےدن رات کام کیا، غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیاہے،شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکوتوڑدیا،روس یوکرین جنگ سےدنیامیں اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں،تیل کی قیمتیں آج بھی آسمانوں سےباتیں کررہی ہیں،ایک شخص کی توجہ اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوانےپرتھی،مہنگائی اتنی ہےکہ غریب آدمی کا50ہزارمیں بھی گزارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نےتنخواہوں میں ایک سے16 گریڈ تک 35 فیصد اضافہ کیا، 16 سے 22 گریڈ تک ہم نے 30 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا، کورونا کے وقت دنیامیں گیس کی قیمتیں زمین بوس ہوگئی، اس وقت کےوزیراعظم نےعوام کواس کاکوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔















