اہم خبریں

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، 29 سے زائد افراد جاں بحق

پشاور (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، 29 سے زائد افراد جاں بحق، سینکڑو ں زخمی، پی ڈی ایم اے کے مطا بق تیز آندھی اور طوفانی بار ش سے لکی مروت، کرک اور بنوں میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 145 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 17 مرد، ایک خاتون اور 7 بچے شامل ہیں، طوفانی بارشوں سے 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،، پنجاب کے علاقے نورپور تھل میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق،، وزیر آباد میں بھی دیوار گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، وزیراعظم شہباز شریف،آصف علی زرداری اوروزیرخارجہ کا قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں