اہم خبریں

2018ءمیں پاکستان پر ایک خاص مائنڈ سیٹ کو مسلط کیا گیا، چار سال انہوں نے معیشت کا جنازہ نکالا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے، بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، اتحادی حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا ہے، آٹا، کوکنگ آئل، گندم کی قیمتوں میں کمی پر فوکس ہے، کسان پیکیج کی دوسری قسط آ رہی ہے، کسان پیکیج کی وجہ سے پاکستان میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، نوجوانوں کے لئے بڑا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں،2013ءسے 2018ءتک ترقی کا سفر تھا، وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ اس دور میں سی پیک شروع ہوا، معیشت مستحکم ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا، 14000 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، نواز شریف نے صوبوں کے اندر اکثریت رکھنے والی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا تھا، انہیں معلوم تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا،2018ءمیں پاکستان پر ایک خاص مائنڈ سیٹ کو مسلط کیا گیا، چار سال انہوں نے معیشت کا جنازہ نکالا، عوام سے روزگار چھینا،روٹی، بجلی، گیس، دوائی مہنگی کی، 6.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرتا ہوا ملک منفی پر لے گئے، آئی ایم ایف کا پروگرام لایا اور پھر اس کی خلاف ورزی کر کے اسے معطل کر دیا،ان لوگوں نے باہر سے پیسہ منگوا کر ملک کی بربادی کیلئے فنڈنگ کی،انہوں نے کشمیر کا سودا کیا، ان کا مقصد عوام کا روزگار ختم کرنا اور دہشت گردوں کو دوبارہ سے پناہ دینا تھا، انہوں نے سائفر کی کہانی گھڑی، کہا کہ امریکہ نے سازش کر کے میری حکومت گرائی، پھر اس سازش کا سلسلہ محسن نقوی تک پہنچایا۔

متعلقہ خبریں