اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپر یم کو رٹ میں دو اہم مقدما ت کی سما عت،ججمنٹ ری ویو ایکٹ کےخلاف درخواستوں پر وفاق کو نوٹس جاری ۔ عدالت نے دونوں کیسز ایک ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی،، چیف جسٹس نے ریما رکس میں کہا ، ہم الیکشن نظر ثانی اور ریویو اینڈ ججمنٹ کیس ایک ساتھ سنیں گے،سپریم کورٹ نظر ثانی پر نئے قانون پر آپ کا کیا موقف ہے ؟ چیف جسٹس کا علی ظفر سے استفسار،، نظر ثانی پر نیا قانون آئین سے متصادم ہے، علی ظفر کا جو اب ، چیف جسٹس نےکہا ایک بات اچھی ہوئی کہ حکومت اور اداروں نے کہا عدالت میں ہی دلائل دیں گے ، ، علی ظفر نے دلا ئل میں کہاسپریم کورٹ کیس کی سماعت ملتوی نہ کرے۔ نئے قانون کی شق 5 کا اطلاق پنجاب الیکشن کیس پر نہیں ہوتا،، عدا لت نے مقدما ت کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی ۔















