اسلام آباد (اے بی این نیوز)دوران پیٹرولنگ صوابی کے قریب موٹر وے پولیس نے 9 سالہ بچے کو پریشان حال دیکھا ، معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ حضرو کا رہنے والا ہے اور گھر سے نکلا تھا لیکن راستہ بھٹک گیا ،بچے کو گھر کا پتہ یا کوئی رابطہ نمبر بھی معلوم نہیں تھا ،بچے کو فوری طور پر حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور مختلف ذرائع بروئےکار لاتے ہوئے بچے کے گھر کا پتہ لگا لیا گیا، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بعد ازاں بچے کو باحفاظت خاندان کے حوالے کردیا گیا ، مانسہرہ کے قریب کی ہزارہ ایکسپریس وے پر ایک وین کو بریفنگ کے غرض سے روکا گیا،وین میں ایک بچہ چھپ کے جانے کی کوشش کر رہا تھا ،پوچھ کچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ مانسہرہ کا رہائشی ہے اور گھر سے ناراض ہو کر بھاگا ،مزید بچے نے گھر والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں،اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا اور بچے کے گھر والوں کا پتہ لگا لیا گیا ،بچے کو باحفاظت خاندان والوں کے حوالے کردیا گیا۔















