اہم خبریں

نوجوان وکلاءکی تعلیم و تربیت قانونی پیشے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے وفاقی شریعت اکیڈمی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے وکلاءکے لیے اسلامک لاءاورینٹیشن کورس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس کورس کا مرکزی موضوع قانونی شعبے میں پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانے میں قانونی تعلیم اور تربیت کا کردار تھا۔ وزیر قانون نے اس قسم کی مشقوں کے ذریعے نوجوان وکلاءکو تعلیم دینے میں وفاقی شریعت اکیڈمی کی انتظامیہ اور اسلام آباد بار کونسل کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر قانون نے قانونی تعلیم و تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی کام اور وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ کی تکنیکی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور مو¿کل کی بہترین خدمت کے لیے قانونی تعلیم اور تربیت کا حصول ضروری ہے۔ قانون کا پیشہ ایک عظیم فریضہ ہے جس کی اپنی تاریخ ہے۔ اس قسم کی مشقیں قانونی ماہرین کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ مزید برآں ایک وکیل ہمیشہ سیکھنے کے مرحلے میں ہوتا ہے اس لیے قانونی پیشے میں موجود خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے تربیتی پروگرام ضروری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل شریعت اکیڈمی فرخندہ ضیاءنے قانونی تعلیم کی بہتری کے لیے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر قانون کی فعال شمولیت سے قانونی تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے۔ نوجوان وکلاءکے لیے پریکٹسنگ لائسنس کے حصول سے قبل بار کا لازمی پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کا اقدام قانونی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

متعلقہ خبریں