اسلام آباد(اے بی این)وفاقی بجٹ 2023-24میںوزارت غذائی تحفظ و تحقیق کیلئے21جاری منصوبوں اور تین غیر منظور شدہ منصوبوں کیلئے فنڈز تجویزکیئے گئے ہیں۔21جاری منصوبوں میں کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے منصوبے کیلئے 147ملین روپے،کیگ کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ کے منصوبے کیلئے 100ملین روپے،پاکستان میں آلو کے ٹشوزکی ٹیکنالوجی کے منصوبے کیلئے 25.380ملین روپے،کنزیومر سورسنگ سیڈ اتھارٹی سسٹم اور لیب کے قیام کے منصوبے کیلئے 240.530ملین روپے،پلانٹ بریڈر منصوبے کیلئے 240ملین روپے،جنوبی بلوچستان میں سیڈ سرٹیفکیشن سروس کے منصوبے کیلئے 112ملین روپے،نیشنل آئل سیڈ ان ہینس پروگرام کے منصوبے کیلئے 500ملین روپے،پاکستان میں بکریوں اور بھیڑوں میں بیماریوں کی روک تھام کے منصوبے کیلئے 273.070ملین روپے،پاکستان کے بارانی ایریا میں نیشنل ان ہینس پروگرام کے منصوبے کیلئے 900ملین روپے،پاکستان میں واٹر ریسورسز کے پروگرام میں بہتری لانے کے منصوبے کیلئے 2800ملین روپے،کیکڑے کی فارمنگ کے منصوبے کیلئے 440ملین روپے،چاول کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کیلئے 235ملین روپے،گنے کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کیلئے 130ملین روپے،گندم کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کیلئے 248ملین روپے،دالوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ریسرچ کے منصوبے کیلئے 300ملین روپے،پاکستان میں کمرشل بنیاد پرزیتون کی کاشت کی پروموشن کے منصوبے کیلئے 700ملین روپے،شمالی علاقہ جات میں ٹراوٹ مچھلی کی فارمنگ کی پروموشن کے منصوبے کیلئے 180ملین روپے،سائنو پاک زرعی افزائش کے منصوبے کیلئے 63.490ملین روپے،خیبر پختونخوا کے بارانی ایریا میں پانی کی بچت کے منصوبے کیلئے 400ملین روپےپتوں کی ٹڈی سے تحفظ کے منصوبے کیلئے500ملین روپے اور گلگت بلتستان میں ہائی ویلیو زرات کی ترقی کے منصوبے کیلئے 65ملین روپے کے فنڈز تجویز کیئے گئے ہیں۔ تین غیر منظور شدہ منصوبوں میں سلوز کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 200ملین روپے، پاکستان اور کوریا کے مشترکہ آلو کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار کے منصوبے کیلئے 100.530ملین روپے اور نیشنل ریفارم پروگرام کے تحت زراعت میں پروفیشنل کپییسٹی بلڈنگ کے منصوبے کیلئے 100ملین روپے کے فنڈز تجویز کیئے گئے ہیں۔















