اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے عمران خان کی سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے، اعتراضات کے مطابق درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کونسا عوامی مفاد کا ایشو ہے،عدالت کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے تسلی بخش نکات شامل نہیں،درخواست گزار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز کیس کی وضاحت نہیں کرتے، درخواست گزار عمران خان نے کسی دوسرے فورم پر اپروچ نہیں کیا نہ اسکی وضاحت دی،آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا گیا، ایک درخواست کے اندر ایک سے زائد استدعائیں کر دیں گئیں۔















