اہم خبریں

نو مئی کو جو ہوا وہ عمران خان کی وجہ سے ہوا ، اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی ، وزیرداخلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)نو مئی کو جو ہوا وہ عمران خان کی وجہ سے ہوا ، اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا فوجی تنصیبات پر حملہ عمران خان کے اکسانے پر ہوا ہے تو ان پر فوجی عدالت میں ہی مقدمہ چلے گا ، وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ، رانا اثنا للہ نے کہا عمران خان آج بھی سیاست دانوں سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ،، عمران خان شہباز شریف کو فون کریں اور کہیں کہ وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیکھیں وزیراعظم کا جواب کیا ہوتا ہے ، وزیر داخلہ نے کہا اسمبلیاں اگست میں اپنی مدت پوری ہونے پر ختم ہو جائیں گی اور نگران حکومتیں الیکشن کرائیں گی ، جیسے ہی الیکشن کا اعلان ہو گا نواز شریف پاکستان واپس آ جائیں گے

متعلقہ خبریں