لاہور (اے بی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی سابق ایم پی اے راحیلہ خادم حسین کی رہائش گاہ آمد ،مریم نواز شریف نے راحیلہ خادم حسین سے ان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،مریم نواز شریف نے پارٹی قائد محمد نوازشریف کی جانب سے تمام اہل خانہ کے لئے تعزیت کا پیغام دیا ،راحیلہ خادم حسین اور انکے والد نے تعزیت کے لئے آمد پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا















