اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیرانسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نےمغربی میڈیا کی رپورٹس کومستردکر تے ہو ئے کہا کہ 9 مئی کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں،ہرمہذب ملک کی طرح 9 مئی کےحملہ آوروں کیخلاف کارروائی قانونی تقاضاہے،پی ٹی آئی کےغنڈوں نےقومی املاک،حساس تنصیبات اورریاستی علامات پرحملہ کیا،شہداءکی یادگاروں کی بےحرمتی کی،جناح ہاؤس اورریڈیوپاکستان کوجلایا،ان جرائم میں قانون کےمطابق یہ غنڈے زیر تفتیش ہیں اور سزاپائیں گے،کیپیٹل ہل امریکا اور لندن فسادات میں حملہ آوروں کو سزائیں ملیں،مغربی میڈیاکی رپورٹس حقائق کےبرعکس ہیں،قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتےہیں۔















