اسلام آباد (اے بی این نیوز)یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا مہنگی کر دی گئیں اور نئے نرخ جاری کر دیئے گئے،جام کی 450 گرام والی بوتل کی قیمت میں 74روپے اضافہ ،شہد کی 500 گرام قیمت میں 101 روپے تک اضافہ کردیا گیا ،ایک کلو چکن اسپریڈ کی قیمت 190 روپے تک بڑھادی گئی ،ایک کلو مایونیز100 روپے تک مہنگی کردی گئی ،یوٹیلٹی اسٹورز پر کیچپ کی 800 گرام قیمت 79 روپے تک بڑھا دی گئی ،ساسز کی 800 گرام قیمت میں 79 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ،ایک کلو اچار 80 روپے تک مہنگا کر دیا گیا،جوشاندہ 3 روپے اور اسپغول 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا ،عرق اور سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگے کردئیے گئے،یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔
















