اسلام آباد (اے بی این نیوز)دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی گئی،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال، اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات توانائی، ریفائنری، پیٹرولیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کا بہترین شراکت دار رہا ہے،متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے دلچسپی کا بھی اظہار کیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی تجاویز کو سراہا،اسحاق ڈار نے یو اے ای کے سفیر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔















