اہم خبریں

9 مئی کو بغاوت کی گئی جو ناکام ہوگئی، خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر بغاوت کرنے کا الزام عائد کردیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ ایک بغاوت تھی جو ناکام ہوگئی، پاکستان کی افواج اور ریاست کو الگ الگ نہیں سمجھتا، گزشتہ کئی سال سے ہم حالت جنگ میں ہیں، فوج کی وجہ سے ہم ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوئے، فوج کو ٹارگٹ کرنا درست نہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی مقبولیت کی بنیاد پر بغاوت کی، تمام تر بدامنی کے دوران وہ دوبارہ اقتدار چاہتا تھا، کینہ پرور شخص کو اپنے پلان میں ناکامی ہوئی ہے، 9 مئی کے واقعے پر ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ موجود ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ تنصیبات پر حملہ ہوا، میانوالی میں بیس پر حملہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں