اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے قائم مقام چینی ناظم الامور باؤ ژونگ کی ملاقات، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے، دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی
وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی حمایت کو سراہا اسحاق ڈار نے چینی ناظم الامور کو ملک کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیاباؤ ژونگ نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کو معاشی اور سیاسی حمایت کا یقین دلایاوزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا















