راولپنڈی ( اے بی این نیوز )صوباٸی وزیر اظفر علی ناصر نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر سے انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جاےاور غیر قانونی سوساٸٹیوں کے خلاف بھی کارواٸی کی جائے ۔صوباٸی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 دنوں میں تمام ڈویزن کے دوروں کو مکمل کر کے وزیر اعلی کو رپورٹ پیش کروں گاہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لے چکا ہوں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائیاں شروع کی جائیں گی کوئی ہاوسنگ سوسائٹی گرین میں ہو یا براون میں ہوئی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کو ہدایت دی ہے کہ انکروچمنٹ کے حوالے سے آگاہی شروع کریں اور فوری طور پر انکروجمنٹ کو ختم کیا جائے آگاہی مہم کے بعد شہر بھر میں انکروچمنٹ کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ انکروجمنٹ کے خلاف کارواہیوں کا سلسلہ جاری اور جلد مکمل خاتمہ کر دیا جاے گا .عوام الناس سے آگاہی کے لیے آر ڈی اے نے ایک لسٹ بھی جارہی کی ہے۔ جس میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام شامل ہیں















