اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تھانہ ترنول پولیس کی بڑی کارروائی،جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ایک اور منشیات ڈیلر عمران کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سےسوا کروڑ سے زائد مالیت کی 10 کلو گرام ہیروئن, 125 گرام آئس برآمد،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ 17 سے مقدمات میں ملوث نکلا،تھانہ ترنول پولیس نے چند روز قبل بھی دو کروڑ سے زائد مالیت کی 16 کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی،
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ترنول پولیس کو شاباش، انعامات کا اعلان،ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اس سے قبل تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی خطوط تحریر کیے گئے کہ منشیات کے خاتمے کےلئے پولیس سے تعاون کریں۔















