اسلام آباد (اے بی این نیوز )عمر ایوب کے گھر پولیس چھاپے کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کرلیا،پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے،،،وکیل کی استدعا،اب ہراساں نہیں کیا جائے گا،جسٹس طارق محمود کے ریمارکس، ،شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری،، عسکری ٹاور حملہ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت 13جون تک منظور،اسد قیصرنے 16ایم پی اوکے تحت گرفتار ی سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست پرسماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔















