اسلام آباد(اے بی این نیوز )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار اوروزیردفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان ٹوبیکوکمپنی لمیٹڈ کے وفد نے بدھ کویہاں ایف بی آرہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایشیا وبحرالکاہل، مشرق وسطیٰ اورافریقہ کیلئے کمپنی کے ایریا ڈائریکٹر وائل صابرا کررہے تھے۔وفد نے ملک کی معاشی ترقی میں کمپنی کے کردار کے حوالہ سے دونوں وزرا ءکو بریفنگ دی۔اس موقع پروفد کی جانب سے نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز بھی پیش کی گئیں۔وزیرخزانہ نے وفد کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا خیرمقدم کیا اوریقین دلایا کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کوحتمی شکل دینے کے دوران ان تجاویز کاجائزہ لیا جائے گا اوراس پرمثبت پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے استحکام، اقتصادی نمو اورملک میں کاروبار وسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔















