اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو بری امام میں حضرت عبد الطیف کاظمی کے سالانہ عرس کے انعقاد کا حکم دے دیا ،ضلعی انتظامیہ 60 روز کے اندر سالانہ عرس سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں سے سکیورٹی سے متعلق رپورٹ لیکر فیصلہ کرے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو بری امام حضرت شاہ عبد الطیف کاظمی کے سالانہ عرس کے انعقاد کا حکم دے دیا ۔۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ 60 روز کے اندر سالانہ عرس سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں سے سکیورٹی سے متعلق رپورٹ لیکر فیصلہ کرے ۔۔ جبکہ اسلام آباد انتظامیہ سالانہ عرس کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے امام بری کے سالانہ عرس کو بحال کرنے کا حکم دیا ۔ درخواست گزار سید انوار حسین شاہ نے اپنے وکیل ثاقب حنیف جنجوعہ کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کر رکھا ہے















