اسلام آباد (اے بی این نیوز )سردار تنویر الیاس آج پی ٹی آئی سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کریں گے ،سردار تنویر الیاس ق لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے،سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر میں پارٹی کی صدارت بھی دی جائے گی ،آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور کپتان عمران خان سے راستے جدا کرنے والے سردار تنویر الیاس آج بدھ کی شام سات بجے پاکستان مسلم لیگ ( ق) جوائن کرینگے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان وہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں کرینگے چوہدری سرور , مصطفی ملک اور سردار تنویر الیاس اسلام آباد سے لاہور روانہ،تنویر الیاس ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے،چوہدری شجاعت سردار تنویر الیاس کو ق لیگ میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔















