اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کو آج حسب روایت ضمانت میں توسیع دی گئ۔ان لوگوں نے جتھوں کی شکل میں حملے کیے، یہ سلسلہ 2014 سے شروع ہوا تھا۔سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا ، بجلی کے بل جلائے گیا۔سپریم کورٹ کی دیوار پر شلواریں لٹکا دی گئ تھی۔اس تاریخی غلطی کا خمیازہ ابتک قوم بھگت رہی ھے ،ان کی ذہن سازی ایسی کی گئ کہ انکے دلوں سے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ ،اداروں کا احترام ختم کردیا گیا۔کبھی دھرنا، کبھی لاک ڈاون، کبھی بلوےعمران خان نے آئی جی کو پھانسی دینے کی دھمکی دی تھی۔ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے صحت انصاف کارڈ کو پارٹی رنگ دینے پر شکایت کی تو عدالت نے معاملہ نظر انداز کردیا۔















