اہم خبریں

ملک میں پانی کی قلت 27فیصد ہے،ارسا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا نواب یوسف تالپور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پانی کی قلت اور سندھ پنجاب تنازعے کا جائزہ لیا گیا،ارسا حکام نے بتایا کہ ملک میں پانی کی قلت 27فیصد ہے،محسن لغاری نے بتا یا کہ ملک میں پانی کی قلت ستائیس کے علاوہ بیس فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔ حسین طارق نے شکوہ کہا کہ سندھ اور بلوچستان کو پانی کم مل رہا ہے۔ خالد مگسی نے کہا کہ دو صوبوں میں پانی کے معاملے پر اعتماد کا فقدان ہے۔ سندھ کہے گا زیادتی ہوئی پنجاب کہے گا پانی پورا دے رہے ہیں، منوز تالپور نے کہا کہ سندھ کو شئیر سے کم پانی مل رہا ہےتو یہ پریشانی کی بات ہے۔ جبکہ سابر قائنمخانی نے اجلاس میں کہا کہ کبھی سندھ سوکھا مرتا ہے اور کبھی ڈوب کر مرتا ہے،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سندھ پنجاب آبی تنازعے کا تفصیل سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں