اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد ناصر اکرم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، محمد ناصر اکرم کو گذشتہ برس 2022 میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر سیکرٹری بورڈ کے طور پر تعینات کیا گیا، محمد ناصر اکرم نے قواعد کی روشنی میں استعفی میں ایک ماہ کا نوٹس دیا ہے، محمد ناصر اکرم نے اپنا استعفی چئیرمین ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کو پیش کیا، سیکرٹری بورڈ محمد ناصر اکرم کا استعفی وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی میں منظوری کے پراسس میں ہے۔















