اہم خبریں

نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں جج قتل کیس میں پیش رفت، ڈاکو کی شناخت ہو گئی

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں جج قتل کیس میں پیش رفت ،جج سردار امجد اسحاق پر فائرنگ کرنے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی زخمی ڈاکو نے ہی جج سردار امجد پر فائر کیا تھا جس سے جج کی موت واقع ہوئی ،سردار امجد کی بطور ہائی کورٹ جج تعیناتی کا آرڈر ہو چکا تھا اب وہ نیب کورٹ آزاد کشمیر میں فرائض سرانجام نہیں دے رہے تھے کچھ دنوں سے بیماری کی وجہ سے چھٹیوں پر تھے
ڈکیتی کے وقت ان کا بھائی بھی گھر ملاقات کے لے آیا ہوا تھا زخمی ڈاکو کی شناخت فرہاد کے نام سے ہوئی جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، پولیس کا دیگر ڈاکووں کی گرفتاری کے تین ٹیمیں تشکیلدیدی گئیں ہیں،
ڈکیتی کے علاوہ بھی کئی زاویوں سے تحقیقات کو آگئے بڑھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں