اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کی میڈیا سے گفتگو،انہوں نے کہا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے۔آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے،قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی۔















