اسلام آباد (اے بی این نیوز )سی ڈی اے کے زیر انتظام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی دوسرے روز بھی جاری رہی،سیکٹر H-9 پیٹرول پمپ پلاٹ 3.35 ارب روپےمیں نیلام ہوا، نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹ 4.75ارب روپے میں نیلام کئے گئے۔مجمو عی طور پر ابتک 6 پلاٹس 8.1 ارب روپے میں نیلام کیے جا چکے ہیں۔اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع۔پلاٹس کی اوپن آکشن 31 مئی تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھر پور شرکت۔نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کئےجا رہے ہیں۔https://www.youtube.com/watch?v=MmVqkes7tFs















