اہم خبریں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز اے اے او آئی ایف آئی شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کی ملاقات

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز اے اے او آئی ایف آئی شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہنےملاقا ت کی ،شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کی پاکستان میں اسلامک کیپیٹل مارکیٹس پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی،شیخ ابراہیم بن خلیفہ آل خلیفہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا۔۔بحرین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل حمایت کی بھی تعریف کی پاکستان میں سماجی بہبود کے مختلف منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا پاکستان مسلم دنیا کا ہمیشہ سے قریبی پارٹنر رہا ہے،وزیر خزانہ نے شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کو نوجوانوں ،بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود پر جاری منصوبوں سے آگاہ کیا حکومت ایسے مائیکرو فنانس اسکیموں کے ذریعے نچلے طبقے کی سپورٹ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں