اہم خبریں

عمران خان نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور( اے بی این نیوز    ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، ہرجانہ شوکت خانم ہسپتال میں جمع کروایا جائے گا، عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ عمران خان کو ذہنی طور پر غیرمستحکم قرار دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں