راولپنڈی ( اے بی این نیوز )محکمہ تعلیم حکومت کی طرف سے راولپنڈی میں پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح کر دیا گیاحکومت پنجاب کی طرف سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کیلے مفت تعلیم کے ساتھ کتابیں، یونیفارم اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائےگاصوباٸی وزارت تعلیم کی جانب سے پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا راولپنڈی میں افتتاح کر دیا گیا حکومت کی جانب سے ہر ڈویژنل ہیڈ کواٸرٹر میں ٹرانسجینڈر کا ایک سکول قیام میں لایا جاے گا جس میں طلبہ کے لیے داخلہ کتب اور یونیفارم فری ہو گا اس کے علاوہ طلبہ کودوران تعلیم ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاے گا اس حوالے سے افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے گورنمٹ گرلز ہاٸی سکول نمبر 2 راولپنڈی میں کی جس میں سی او ایجوکیشن راولپنڈی یاسین بلوچ ۔اڈی۔ای۔ او ایجوکیشن راولپنڈی ۔سکول پرنسپل میڈیم روبینہ صدر ٹرانسجیڈر صبا گل سمیت ٹرانسجینڈر کمیونیٹی نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی صبا گل نے حکومت کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوے شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس سے معاشرے میں مثبت نکھار آے گا اور اس سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بھی معاشرے میں اپنا مقام بنانے کا موقع ملے گا















