اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے پنجاب کے کینٹونمنٹس بورڈ کے منتخب اراکین کی معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا،پنجاب کے تمام کنٹونمنٹس کے منتخب اراکین اپنی سیٹوں پر بحال ہو گئےالیکشن کمیشن نے رواں سال تین فروری کو پنجاب کے کینٹونمنٹس کے منتخب اراکین کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھاالیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام بلدیاتی عہدیداران کو معطل کیا تھاالیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل (3)218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 3اور8 کے تحت معطل کیے تھے















