اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو مئی کو سپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جو کہ غیر قانونی ہے، انہیں ایسا کرنے کا اختیار ہی نہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 25 مئی کو سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا اور میرے والد کو ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا، کمیٹی کا اجلاس ہوئے بغیر ہی طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دے کرآپریشنز کو بھی معطل کیا جائے، اوردرخواست پر فیصلہ ہونے تک کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے،۔















