اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ آل راونڈر فضل محمودکوفینزسے بچھڑے اٹھارہ برس بیت گئے۔فضل محمود ایک سو وکٹوں کا سنگ میل پار کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔سابق آل راونڈر نے انیس سو باون میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔1962میں فضل نے اوول گراونڈ میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔فضل محمود کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کے باعث بھی بہت مشہور تھے۔













