اسلام آباد( اے بی این نیوز )اسد عمر نے لاہور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے مچلکے جمع کرا دیئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، انسداد دہشتگر دی عدالت اسلام آباد نے ،، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج اسد عمر کے خلاف مقدمہ میں ضمانت کنفرم کر دی۔














