اہم خبریں

نو مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے مزید 8 کارکنوں کو فوجی عدالت کے حوالے کردیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )نو مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے مزید 8 کارکنوں کو فوجی عدالت کے حوالے کردیا گیا مزید گرفتار افراد کے 9 مئی کے واقعات میں کردار کا تعین کیا جا رہا ہے،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کے روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے سمیت دیگر حساس و سرکاری تنصیبات پر دھاوا بولنے والے 8 ملزمان کو فوجی عدالت کے حوالے کردیا گیا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران جی ایچ کیو گیٹ ون سمیت دیگر حساس و سرکاری تنصیبات پر دھاوا بولنے کے دو مختلف مقدمات میں ملوث 8 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے 8 ملزمان کی کسٹڈی فوج نے مانگی تھی ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کمانڈنگ آفیسر کی درخواست پر سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کو آٹھوں ملزمان کو ملڑی حکام کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،احکامات جیل پہنچتے ہی تمام آٹھوں ملزمان کو پاک فوج کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔کمانڈنگ آفیسر فرحان نذیر قریشی نے وکیل کے ذریعے عدالت سے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر981 میں نامزد ملزمان علی حسن، لال شاہ، شہریار زوالفقار، فرہاد خان جبکہ تھانہ آرے بازار میں درج مقدمہ نمبر 708میں نامزد ملزمان محمد ادریس، عمر فاروق، راجہ محمد احسان، اور محمد عبداللہ جو سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی جوڈیشل حوالات میں بند ہیں۔کمانڈنگ آفیسر نے حراست میں لینے کی استدعا کی اور بتایا کہ ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3’7’9 و آرمی ایکٹ کے تحت بھی مرتکب پائے گے، مقدمات فوجی عدالت کے ذریعے قابل سماعت ہیں اور اس حوالے سے ڈی پی جی (ڈیپٹی پراسکیوٹر جنرل)نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں