اہم خبریں

ن لیگ خیبرپختونخوا کے ناراض رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا

پشاور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ناراض رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا،مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنماوترجمان نظریاتی ورکرزگروپ خیبرپختونخوا ارباب خضر حیات نے پیر کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی ورکرز گروپ بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر خیبرپختونخوا پاکستان مسلم لیگ(ن) انجینئر امیر مقام نے پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے، مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر رہنماؤں کو دیوار سے لگادیا گیا،انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں، امیر مقام بھی انتخابات لڑیں، امیر مقام اگر جیت گئے تو ہم ان کو صوبائی صدر تسلیم کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں