اہم خبریں

سی پیک منصوبہ پاکستان کےلیے گیم چینجر ہے، احسن اقبال

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، مشکلات سے نکلنے کےلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا جاسکتا ، سی پیک پاکستان کےلیے گیم چینجر ہے، پیر کو لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، مشکلات سے نکلنے کےلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا جاسکتا ہے، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت کے نامناسب رویے سے سرمایہ کار واپس چلے گئے۔انہوںنے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کےلیے گیم چینجر ہے، منصوبے کے خلاف سازشیں بھی ہوئیں، سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے گئے۔

متعلقہ خبریں