اہم خبریں

مشکل صورتحال کے باوجود معیشت کو مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہیں،وزیر خزانہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان کے وفد کے ساتھ آمدہ بجٹ کی تجاویز پر ملاقات،وزیر خزانہ نے وفد کو معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی،اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود معیشت کو مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہیں،وزیر خزانہ نے وفد کی بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کیا۔حکومت بجٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کی تجاویز حاصل کرنے پر غور کرتی ہے،حکومت کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں