اہم خبریں

سال نو کا پہلا جوتا ،گورنرسندھ کامران ٹیسوری بال بال بچ گیے

کراچی( نیوز ڈیسک) سال نو کا پہلا جوتا ،گورنرسندھ کامران ٹیسوری بال بال بچ گیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران اچانک ایک شہری کی جانب پرجوتا پھینک دیا گیا،نمائش چورنگی پر سالِ نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری پرجوتا پھینکا گیا، جو خوش قسمتی سے انہیں لگا نہیں،جب جوتا پھینکا گیا، تواس موقع پرگورنرسندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں