اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان کو دوسری مرتبہ ایشیائی رگبی چمپئن شپ کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں، اس سال ایشیا رگبی چیمپیئن شپ 4 سے 8 جولائی تک لاہور میں منعقد ہو گی۔پاکستان رگبی یونین (پی آر یو) کے ترجمان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایشیا رگبی ڈی آئی وی ون چیمپیئن شپ کے انعقاد کا اعزازپاکستان کو مل گیا ہے، جس کےتحت اب یہ غیر ملکی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 4 سے 8 جولائی تک لاہورمیں منعقد ہو گا۔ایشیائی رگبی چیمپیئن شپ کی میزبانی پھر پاکستان کو مل گئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان رگبی یونین پورے ایشیا سے ٹیموں اور شائقین کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اپنے مہمانوں کی میدان کے اندر اور باہر بہترین میزبانی کرے گا۔













