اہم خبریں

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی زمین خریداری میں خرد برد کی چھان بین شروع

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی لیہ میں زمین کی خریداری میں خرد برد کی چھان بین شروع ہوگئی۔عظمیٰ خان نے لیہ میں 55 سو کنال اراضی خریدی، اس معاملے میں ہونے والی مبینہ خرد برد کی اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کردی ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپا مارا اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا، ریکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے پر پٹواری اصغر کومعطل کردیا گیا،تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام پر درج کرائے۔عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی تھی۔

متعلقہ خبریں