اہم خبریں

پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والا ملزم گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایاکہ ملزم خرم نثار اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرکے سوئیدن فرار ہوگیا ۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کو سوئیڈن کی پولیس نے گرفتار کیا ۔ملزم نے گزشتہ سال نومبر میں کانسٹیبل عبدالرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم خرم نثار سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔ان کاکہناتھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرکے 10 سے 15دن میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں