راولپنڈی (نیوزڈیسک)بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا۔آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے کے مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔مقامی لوگوں نے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔















