اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹیکس نیٹ میں اضافہ ملک کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، وزیرمملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے کی سیاسی قیمت اداکی ،پوری کوشش ہے معاہدہ ہوجائے،بجٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،جون کے پہلے ہفتے میں پیش کردیاجائے گا۔















