اہم خبریں

پنجاب میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کر لئے گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے 1200 سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے،جس میں 250 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 205 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ صوبے میں 354 مدارس کی جیوفنسنگ اور رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ اس دوران ساڑھے 16 ہزار مدارس کو اب تک رجسٹرڈ کرلیا گیا۔پنجاب میں دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں