اہم خبریں

کوہاٹ میں دو قبائلی گروہوں کے درمیان شدید جھڑپ، 14 افراد جاں بحق

کوہاٹ(نیوزڈیسک)درہ آدم خیل میں دو قبائلی گروہ کے درمیان فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جھگڑا سنی خیل قوم اور زرغون خیل قوم کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔زخمی افراد اور لاشوں کو مقامی اور پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔دونوں قوموں میں کوئلے کی کان کی حد برداری کا پراناتنازعہ ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پرجاکرگروپس کے درمیان فائرنگ رکوائی۔

متعلقہ خبریں