اہم خبریں

اشیا خوردونوش میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنیوالے مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

راولپنڈی (اے بی این نیوز)اشیا خوردونوش میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنیوالے مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،راولپنڈی میں 550 لٹر ناقص دودھ اور زائد المیعاد مصالحہ جات جبکہ چکوال میں 1650 پیکٹس مضر صحت قلفیاں اور 400 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا،چکوال میں ڈھوک پتویری تلہ گنگ میں آئس کریم بنانیوالے یونٹ کیخلاف کارروائی کی گئی ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت کیمیکلز، مصنوعی فلیورز اور مٹھاس سے قلفیاں تیار کی جا رہی تھیں۔ راولپنڈی: مضر صحت دودھ کی سٹوریج پر 3 ڈیری شاپس کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ راولپنڈی: زائد المیعاد اور ناقص اشیاء کی فروخت پر 1 کیش اینڈ کیری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ چکوال: ملاوٹی دودھ برآمد ہونے پر 1 گوالے کو 15:ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ صحت دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں