اہم خبریں

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہداء ، دوران سروس وفات پانے والے افسران کے بچوںکو وزیراعظم پیکیج کے تحت بھرتی کرنے کی منظوری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہداء دوران سروس وفات پانے والے افسران کے بچوں کی وزیراعظم پیکیج کے تحت بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کے احکامات پر بھرتی کے لئے سی پی او ہیڈ کوارٹرز کی زیرصدارت بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔بھرتی بورڈ نےدوران سروس وفات پا جانے والے 19 افسران کے بچوں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ شہداء، دوران سروس وفات پا جانے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان افسران نے شہریوں کی جان و مال کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔اسلام آباد پولیس اپنے ہیروز اور ان کے خاندانوں کا ہرسطح پر خیال رکھے گی۔

متعلقہ خبریں